پی ٹی آئی انتخابات چاہتی ہے یا سسٹم میں واپسی؟؟ تضادات کی اصل کہانی ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

October 06, 2022

کراچی (جنگ نیوز) سیاسی بیانات تلخ لیکن حالات نرم ہورہے ہیں، جلد کسی بڑی تبدیلی کے امکان کم ہیں۔ دوسری طرف تحریک انصاف سسٹم میں واپسی چاہتی ہے یا فوری الیکشن، یہاں بھی کچھ تضادات ہیں۔ بریسٹ کینسر کے خلاف آگہی مہم، لیکن بنیادی باتیں سمجھنے سے کئی جانیں بچ سکتی ہیں۔اور دبئی، کراچی، لاہور کی گرمی کے بعد نیوزی لینڈ کا ٹھنڈا موسم، پاکستان ٹیم کیلئے نیا چیلنج۔اِن تمام موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں پروگرام صبح9بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔