ڈالر آج بھی پستی کی جانب گامزن

October 06, 2022

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر اپنے عروج کے بعد اب پستی کی جانب گامزن ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ بدستور مستحکم ہو رہا ہے۔

آج صبح بھی کاروبار کے آغاز سے ڈالر کی قدر میں کمی آنی شروع ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 221 روپے 94 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں 22 ستمبر سے ڈالر 17 روپے 77 پیسے سستا ہوا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا مثبت آغاز

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41950 پر آ گیا ہے۔