امریکی ڈالر مسلسل پسپائی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 79 پیسے سستا ہونے کے بعد 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
22 ستمبر سے (آج) 5 اکتوبر تک ڈالر کی قدر میں 14 روپے 21 پیسے کمی واقع ہو چکی ہے۔
22 ستمبر کو ڈالر کی قدر 239 روپے 71 پیسے تھی۔
ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 1800 ارب روپے کمی آ گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 123 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41473 پر آ گیا ہے۔