کوہلی اور روہیت شرما کا مذاق اڑانے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا

October 14, 2022

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کرکٹ کے ایک مداح نے اپنے دوست کو ویرات کوہلی اور روہت شرما کا مذاق اڑانے پر قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، دونوں دوست مے نوشی کیلئے ساتھ ہی باہر گئے تھے۔

نشے میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی نے شدید رخ اختیار کرلیا اور ایک دوست نے دوسرے کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول دوست نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کا مذاق اڑایا تھا اور ان کی برائی کی تھی جس کے بعد ملزم نے چاقو سے اسے قتل کر دیا۔