تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’فائنڈنگ ڈوری ‘کا نیا ٹریلر

June 07, 2016

بچوں کے پسندیدہ کردار پر مبنی امریکن تھری ڈی اینی میٹڈ فلم فائنڈنگ ڈور ی(Finding Dory)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اینڈریو اسٹینٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2003میں ریلیز ہونے والی فلم فائنڈنگ نیمو کا سیکوئل ہے جس میں ڈوری اپنی گمشدہ خاندان کو ڈھونڈتی دکھائی دیتی ہے۔

فلم میں پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ایلن ڈی جینرس، البرٹ بروکس،ڈیان کیٹن ،کیٹلین اولسن اور وکی لیوس سمیت دیگر شامل ہیں۔

لندسے کولنز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے 17جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔