قومی اسکواڈ اگلے میچ کیلئے ایڈیلیڈ روانہ

November 04, 2022

اسکرین گریب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے میچ کیلئے سڈنی سے ایڈیلیڈ روانہ ہوگئی۔

پاکستانی اسکواڈ کل ایڈیلیڈ اوول میں ٹریننگ سیشن کرے گا۔

قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آخری میچ اتوار کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی اور ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کی امید کو زندہ رکھا ہوا ہے۔