ویڈیو: انسانوں کی طرح کپڑے دھونے والا بندر

November 05, 2022

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک بندر کی کپڑے دھوتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسانوں سے مشابہت رکھنے والا بندر کس طرح کپڑے دھونے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ بندر ایک ٹیوب یا ٹب کے اندر بیٹھا ہے، جہاں اس کے ہاتھ میں ایک برش بھی ہے جس کی مدد سے وہ بار بار کپڑے کو آگے پیچھے کرتے ہوئے دھوتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 12 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔