حالیہ سیلاب کے دوران پاک فوج اور بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے، وزیراعلیٰ سندھ

November 17, 2022

وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ آئیڈیاز پاکستان کی مثبت اور ترقی پسند تصویر پیش کرنے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کیلئے پرعزم ہے، حالیہ سیلاب کے دوران پاک فوج اور پاک بحریہ کے کردار کو سراہنا چاہتا ہوں۔

آئیڈیاز 2022 کی ایئر شو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک افواج کی صلاحیتوں کا پیشہ ورانہ مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئیڈیاز پاکستان کی مثبت اور ترقی پسند تصویر پیش کرنے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہہتھیاروں کی نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ دفاع کے لیے ذمہ داری نبھانا اہم ہے، اس طرح کی نمائش اور تیاری امن کی ضمانت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا بدل چکی ہے، پاکستان نے دہشتگردی کی بدترین لہر دیکھی، پاکستان کے بہادر سپاہیوں نے دہشتگردی جیسے تمام چیلنجز کا خاتمہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’امن کا ہتھیار‘‘ کی تھیم کے تحت آئیڈیاز 2022 پیش کیا جا رہا ہے،تقریب کے انعقاد پر پاک نیوی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔