• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی گڈانی اور چمن میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انسدادِ منشیات فورس نے گڈانی اور چمن میں کارروائیوں کےدوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان انسداد منشیات فورس کے مطابق چمن میں کارروائی ایک غیرآباد علاقے میں کی گئی، جہاں اسمگلنگ کےلیے چھپائی گئی 110 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

دوسری کارروائی گڈانی میں آرسی ڈی شاہراہ پر کی گئی، جہاں سے ایک گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔