• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید