اب کُل کائنات محبوب کے ہاتھوں میں، ممکن ہے

November 19, 2022

فائل فوٹو

یہ تو معلوم نہیں کہ کبھی محبوب آپ کے قدموں میں آئے گا یا نہیں لیکن کُل کائنات محبوب کے ہاتھوں میں ضرور آسکتی ہے، بس اس انگوٹھی کو حاصل کرلیں۔

16ویں صدی کی ایک انوکھی منگنی کی انگوٹھی جس میں کُل کائنات سمائی ہوئی ہے، کے چرچے سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ایک پیچ پر 16ویں صدی کے جرمن ماہرین کے فن کا منہ بولتا ثبوت اس وقت سامنے آیا جب ایک منفرد انگوٹھی کی تصویر شیئر کی گئی۔

جرمن ماہرین نے اس چھوٹی سی انگوٹھی کے ڈیزائن میں فلکیاتی نقشے اتنی مہارت اور خوبصورتی سے نقش بند کئے ہیں کہ کُل کائنات محبوب کی انگلی میں سما سکتی ہے۔

ایک جرمن نمائش میں پیش کی گئی اس انگوٹھی کی تصویر جب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا جبکہ کئی نے دلچسپ تبصرے کئے۔

ایک صارف نے کمنٹس میں کہا کہ اگر کوئی انہیں اس انگوٹھی کے ساتھ شادی کی پیشکش کرئے تو وہ انکار ہی نہیں کرسکتی، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اب کیوں اسے بنانا چھوڑ دیا ہے؟