36 سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے والی کینیڈین ٹیم بلیجیئم سے ہار گئی

November 24, 2022

اسکرین گریب

فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز دن کے آخری میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

36 برس بعد فٹ بال ورلڈ کپ میں کھیلنے والی کینیڈا کی ٹیم نے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم پنالٹی سمیت گول کرنے کے کئی اچھے مواقع ضائع بھی کیے۔

الریان میں کھیلے گئے دن کے آخری میچ میں کینیڈا کے کھلاڑیوں کی پاسنگ اور ڈاجنگ شاندار رہی مگر فنشنگ ناقص تھی۔

میچ میں کینیڈا نے پنالٹی سمیت گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیے۔

بیلجیئم کا واحد گول 44 ویں منٹ میں بیٹشوائی نے بنایا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوشش کےباوجود گول نہ کرسکیں اور میچ ایک صفر سے بیلجیئم کی جیت پر ختم ہوا۔