لیجنڈ اداکار سلیم خان آج 87 برس کے ہوگئے، اہلخانہ کا گھر میں جشن

November 24, 2022

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سلیم خان آج 87 برس کے ہوگئے، فیملی نے ان کے لیے لنچ کا اہتمام کیا اور سالگرہ منائی۔

ارباز خان نے والد کی سالگرہ کے جشن کی تصاویر شیئر کیں، یہاں سلمان خان، سلمیٰ خان، ہیلن، ارپیتا شرما اور سہیل خان موجود تھے۔


پہلی تصویر میں سلیم خان ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے ہیں اور ان کے سامنے ٹیبل پر انواع و اقسام کے لوازمات رکھے ہوئے ہیں، سلیم خان کے عقب میں تمام اہلخانہ کھڑے ہوئے ہیں۔

سلیم خان کی سالگرہ پر ان کی صاحبزادی علیزے اگنی ہوتری بھی موجود ہیں۔