بائیومیٹرک مشین کی خریداری میں کرپشن اور اساتذہ کی توہین کے خلاف سپلا کا احتجاج

November 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) ضلع وسطی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ کالج برائے خواتین نارتھ ناظم کے باہر ” اسٹاپ کرپشن سیو ایجوکیشن تحریک کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے محکمہ کالج ایجوکیشن میں بائیومیٹرک مشین کی خریداری میں میگا کرپشن سمیت اس کی آڑ میں اساتذہ کی توہین و تذلیل کے خلاف صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح بھرپور احتجاج کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے مرکزی صدر منور عباس، کراچی ریجن کے صدر کریم احمد ناریجو و دیگر نے خطاب کیا۔