سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقلی حکومت کا وژن اور اولین ترجیح ہے، شہرام ترکئی

November 25, 2022

اپشاور(این این آئی)وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقلی حکومت کا وژن اور اولین ترجیح ہے،9240 بندوبستی اور 400 ضم شدہ اضلاع کے سکولوں میں سولرائزیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت جمعرات کے روز صوبے کے سکولوں میں سولرائزیشن سکیموں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر صوبائی وزیر کو پلاننگ سیل کے افسران نے بندوبستی اضلاع اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سولرائزیشن کی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بندوبستی علاقوں میں 9240 سکولوں میں جبکہ ضم شدہ اضلاع میں بھی چار سو سکولوں میں سولرائزیشن کا کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید سات سو سکولوں میں سولرائزیشن کا کام رواں سال ہی مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے اس موقع پر کہا کہ تمام سکولوں میں طلبہ کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقلی بھی خیبرپختونخوا حکومت کا وژن اور اولین ترجیح ہے۔انھوں نے کہا کہ سکولوں میں لوڈ شیڈنگ سے بچوں کو چھٹکارا دلانے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار کر ان مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے اس موقع پر محکمہ کے افسران کی کارکردگی کو سرا ہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔