کانسٹیبل نظام حسین دل کے دورے سے چل بسا

November 25, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)کیپیٹل پولیس کےکانسٹیبل نظام حسین دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سینئرپولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،آئی جی نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔،مرحوم اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے لاء اینڈ آرڈر ڈویژن میں تعینات تھا۔ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کی فیملی کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔