شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے،عطاء الکریم

May 29, 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل کریٹو ایکسچینج عطاء الکریم نے کہا ہے کہ پاکستان میں تخلیقی معیشت کو فروغ دینے اور انڈونیشیا کی ٹریلین ڈالر معیشت سے جوڑنے کے لئے سیاحت اور تعلیم اہم شعبے ہیں۔ نیشنل پریس کلب میں انڈونیشیا کے ناظم الامور رحمت ہندیارتا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء الکریم نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن شدید معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ان کا واحد حل ’’تخلیقی معیشت‘‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیاحت کا بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے اور اس کے فروغ کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔