اسماعیل تارا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: وزیرِ اطلاعات

November 25, 2022

—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے لیے اسماعیل تارا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اسماعیل تارا نے مشہور ڈراموں سمیت متعدد اسٹیج ڈراموں، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسماعیل تارا کے انتقال سے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

اسماعیل تارا گزشتہ شب انتقال کر گئے

نامور فنکار اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار 3 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہکراچی میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میںپیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی سمیت اہلِخانہ، شوبز شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔