بیلجیئم کیخلاف کامیابی کے بعد مراکشی کھلاڑی کی والدہ کیساتھ جذباتی تصویر وائرل

November 27, 2022

فیفا ورلڈکپ 2022 کے میچ میں بیلجیئم کو شکست دینے کے بعد افریقی ٹیم مراکش کے کھلاڑی کی والدہ کے ساتھ جذباتی انداز میں ملنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچ میں افریقی ٹیم مراکش نے عالمی نمبر دو بیلجیئم کو شکست دے دی۔

فتح کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں نے مختلف انداز میں جشن منایا، افریقی ٹیم کے کھلاڑی اشرف حکیمی کی والدہ بیٹے کی ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش نظر آئیں اور انہوں نے جذباتی انداز میں فٹبالر کے گالوں کو بوسہ دیا۔

جواب میں اشرف حکیمی بھی اپنی والدہ کا ماتھا چومتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈکپ کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دی۔