حنا ربانی کھر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کل کابل جائیں گی

November 28, 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے افغانستان سے تعلقات کے فروغ اور افغان عوام کی بھرپورمدد کے اعادے کے لئے اپنا اعلیٰ وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر وزیرمملکت امورخارجہ حنا ربانی کھروفد کے ہمراہ منگل کو کابل جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ حنا ربانی کھر کا افغان وزیرخارجہ سے ملاقات کے علاوہ افغان وزیراعظم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔