شہری کی اہلخانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس، اپنی تجارتی جگہ واگزار کرنے کی اپیل

November 28, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) معصوم شاہ روڈ کے علاقہ اشرف آباد کالونی رحیم چوک کے رہائشی محمد عمران نے اہلخانہ سلمان احمد، محمد مزملاور اسامہ چوہان کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 11 فروری 2022ء کو حمزہ شاہد خان سے عثمان عنی روڈ پر چار دکانوں پر مشتمل 5 مرلہ کمرشل جگہ 1 کروڑ سے زائد کی خرید کی اور میں نے دکانیں علی منیر چوہدری کو کرایہ پر دیں، میں مذکورہ کمرشل جگہ کا ملکیتی ہوں لیکن نیو ملتان کے رہائشی عبدالباری نے محبوب احمد، سید تنویر دلاور کے نام پر عدالت میں کیس کرکے بیلف کے ذریعے میری جگہ پر زبردستی قبضہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں ہم نے 15 پرچار مرتبہ کال کی لیکن مقامی پولیس نے ایک دفعہ بھی آنے کی زحمت نہ کی، انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان سے فی الفور داد رسی کا مطالبہ کیا۔