علی ظفر کا خواجہ سراؤں کی حمایت پر تنقید کرنیوالے صارف کو کرارا جواب

November 28, 2022

علی ظفر، فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے خواجہ سراؤں کے حق میں آواز اُٹھانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

علی ظفر نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ سراؤں کو بھی ایوارڈ دیا جانا چاہیے۔

ایوارڈز کی تقریب کے دوران گلوکار کے خواجہ سراؤں کی حمایت کرنے پر ایک صارف نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خود خواجہ سرا ہے۔

جس کے بعد علی ظفر نے اس صارف کے ردِ عمل کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگر خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے خود کو یہ کہلوانا پڑے تو مجھے قبول ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ خواجہ سرا بہت سی باتوں میں ہم سے بہت بہتر ہیں جیسے کہ ان میں برداشت کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ مجھے آپ کے محدود خیالات سے زیادہ خواجہ سراؤں کی تکالیف کا احساس ہے، آپ خوش رہیں۔