شلپا شیٹی نے پیزا فوٹوگرافرز میں تقسیم کردیا

November 28, 2022

شلپا شیٹی نے پیزا فوٹوگرافرز میں تقسیم کردیا، ایک فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شلپا شیٹی کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ پیزا تقسیم کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹی کے ہاتھ میں پیزے کے دو ڈبے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ فوٹو کے لیے نہیں، تم لوگوں کے لیے ہے۔

فوٹوگرافرز تصویریں کھینچنے میں مگن رہے تو شلپا نے کہا کہ پیزا لے لو اور باقیوں میں بھی بانٹ دو۔