اروشی روٹیلا نے کانز میں عالیہ بھٹ کی میٹ گالا کی ساڑھی سے مہنگا لباس پہنا

May 19, 2024

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اروشی روٹیلا نے ریڈ کارپٹ پر گلابی رنگ کا لباس پہنا تھا جس میں وہ انتہائی دلکش اور حسین نظر آ رہی تھیں اور اس لباس کی قیمت بھی سامنے آ چکی ہے جس کے بارے میں جاننے کے لیے مداحوں کی بے چینی عروج پر تھی۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں منعقد ہونے والے میٹ گالا کی تقریب میں عالیہ بھٹ نے جو ساڑھی پہنی تھی اُس کے مقابلے میں اروشی روٹیلا کا لباس 7 گنا زیادہ مہنگا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کے گلابی گاؤن کی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ تقریباً اتنی ہی قیمت کے انہوں نے زیورات کا استعمال کیا جس کے بعد ان کے دلکش اور خوبصورت لُکس کی قیمت مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے بنتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاراؤں کے مداح سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپنی پسند کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔