پاکستان 8 سال بعد ایشیا پیسیفک چیمبر (CACCI) کی نائب صدارت حاصل کرنے میں کامیاب

November 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان 8 سال بعد ایشیا پیسیفک چیمبر (CACCI) کی نائب صدارت حاصل کرنے میں کامیاب ، بین الاقوامی تجارتی حلقوں میں پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی کے ساتھ خرم طارق سعید، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی کو میلبورن، آسٹریلیا، میں منعقدہ 36ویں CACCI کانفرنس میں کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (CACCI) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ CACCI کا اتحاد 27 ممالک پر مشتمل دنیا کے سب سے بااثر تجارتی اتحادوں میں سے ایک ہے۔