جامعہ زکریاشعبہ کوالٹی انہانسمنٹ کے زیراہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ٹریننگ ورکشاپ

November 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریاشعبہ کوالٹی انہانسمنٹ کے زیراہتمام گورنمنٹ گریجوایٹ کالج راجن پور میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ٹیچرز اور سٹاف نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق نے کوالٹی کو بہتر کرنے اور سمسٹر سسٹم کے بارے میں بتایا۔پرنسپل ڈاکٹر رب نواز نے کہا کہ ایسی ٹریننگ کا انعقاد بہت فائدہ مند اور ضروری ہے۔