حارث رؤف کو محنت کا پھل مل رہا ہے، لاہور قلندرز

December 01, 2022

فائل فوٹوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

لاہور قلندرز کےسی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہحارث رؤف محنتی کرکٹر ہے جسے محنت کا پھل مل رہا ہے۔

عاطف رانا کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں گے، ہمارے ہیرو اور فخر کو ڈھیروں مبارکباد۔

اس کے علاوہلاہور قلندرز کے سی او اوثمین رانا کا کہنا ہے کہقلندرز فیملی اور فینز کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اچھا کرنے کے لیے نیک خواہشات حارث رؤف کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کو آج انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔