تیمور میاں نے کرینہ کپور کی دوڑ لگوا دی

December 01, 2022

تیمور علی خان نے ممبئی میں گھر کے باہر اپنی والدہ کرینہ کپور کی دوڑ لگوادی۔

سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں تیمور میاں گاڑی سے اترتے ہی گھر کی طرف بھاگ رہے ہیں اور کرینہ کپور ان کے پیچھے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔

ایک فوٹوگرافر نے اس دلچسپ بھاگ دوڑ کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی۔

تیمور صرف یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ امی جان ان کے پیچھے دوڑی دوڑی آتی ہیں یا نہیں، گھر کے دروازے پر جا کر وہ رک گئے تھے اور کرینہ کے ساتھ ہی اندر داخل ہوئے۔