ہائیکورٹ، سرفراز اکیڈمی کیس، کے ایم سی، کے ڈی اے سے زمین کا ریکارڈ طلب

December 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سرفراز اکیڈمی کی زمین کے تنازعہ پر کے ایم سی اور کے ڈی اے سے زمین کا ریکارڈ طلب کرلیا ، کالج پرنسپل اور علاقہ مکینوں کے والدین کی درخواست کی سماعت ہوئی علاقہ مکینوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے علاقے کے بچوں کو کھیل کے میدان پر کھیلنے کی اجازت دی تھی لیکن حکم کے باوجود کالج انتظامیہ بچوں کو کھیلنے نہیں دیتی ،کالج کی گاڑیاں پچ پر کھڑی کردی جاتی ہیں، عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں، دوران سماعت عدالت نے کالج پرنسپل کو بولنے سے بھی روک دیا اور کہا کہ آپکی وکیل موجود ہیں جو کہنا ہے وہ کہیں گی، عدالت نے سرفراز اکیڈمی سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے اور فریقین کی رضامندی سے کے ڈی اے کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کیے بچوں کے والدین نے بتایا کہ چالیس سال سے وہاں کرکٹ ہورہی ہے اکیڈمی چلائی جارہی ہے کالج اور اکیڈمی کے درمیان دیوار تھی جو توڑ دی گئی ہے پولیس کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں، 2017 سے سرفراز اکیڈمی بنائی گئی ہے کالج اور گراؤنڈ الگ الگ ہیں جہاں اکیڈمی بنی ہوئی ہے وہ کالج کی جگہ ہے۔