• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گاڑی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر نجی کمپنی کی ایگزیکٹو، شوہر گرفتار

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں پولیس نے ایک نجی آئی ٹی کمپنی کے سی ای او، خاتون ایگزیکٹو ہیڈ اور اس کے شوہر کو خاتون ملازمہ کے مبینہ گینگ ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یوگیش گوئل نے بتایا کہ واقعہ چلتی گاڑی میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد اس کا بیان اور طبی معائنہ کروایا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں جسم پر چوٹوں کے نشانات پائے گئے ہیں جو بادی النظر میں اجتماعی زیادتی کے الزام کی تائید کرتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران اس گاڑی میں نصب ویب کیم (ڈیش کیم) کی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے، جس میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ شامل ہے اور یہ شواہد کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

ابتدائی شواہد کی بنیاد پر نجی کمپنی کے سی ای او جیتیش سسودیا، ایگزیکٹو ہیڈ شلپا سیروہی اور اس کے شوہر گورو کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 20 دسمبر کو شوبھاگ پورہ کے ایک ہوٹل میں کمپنی کے سی ای او کی جانب سے دی گئی سالگرہ اور نئے سال کی پارٹی کے بعد پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید