صرحا اصغر نے بیٹے کا نام رکھ دیا

December 05, 2022

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ننھے سے بیٹے کی ویڈیو اور نام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

صرحا اصغر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اُن کے ننھے سے بیٹے کی پہلی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

صرحا اصغر نے اپنی اس ویڈیو میں بیٹے کا نام بھی مداحوں کو بتایا ہے۔

صرحا اصغر نے اپنے بیٹے کا نام ’احان‘ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ صرحا اصغر نے یہ ویڈیو، بیٹے کے 7 دن کے ہونے پر شیئر کی ہے، صرحا کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو ہوئی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے اپنی مکمل ’پریگنینسی جرنی‘ (9 ماہ کے حمل کے دوران کی روٹین) بھی ویڈیو کی شکل میں شیئر کی تھی جس میں اُنہیں سخت ورزشیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔