ممبئی کی سڑکوں پر شاہد کپور کی ماڈلنگ، میرا فوٹوگرافر بن گئیں

December 06, 2022

شاہد کپور نے ممبئی کی سڑکوں پر پوز دیے اور اہلیہ میرا راجپوت ان کی تصاویر لیتی رہیں۔

شاہد کپور نے دیوار پر بنے سابق اداکاراؤں ہیلن اور وحیدہ رحمان کے پورٹریٹس کے سامنے پوز دیے۔


انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، وہ ایک ٹانگ دیوار پر ٹکائے ہوئے ہیں، وہ بیج رنگ کی ٹی شرٹ، گہری نیلے رنگ کی جینز اور سفید جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر شاہد کپور کی پہلی ایکشن سیریز ’فرضی‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔