ایسی تقریبات میں نہیں جاتا جہاں دکھاوا کرنا پڑے، رندیپ ہودا

December 08, 2022

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہمیں زیادہ تر ایسی تقریبات میں نہیں جاتا جہاں آپ کو یہ دکھاوا کرنا پڑتا ہے کہ آپ بہت خوش کن شخصیت کے مالک ہیں جبکہ اصل میں آپ کی زندگی بہت خراب ہے۔

حال ہی میں انہوں نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں نے زندگی میں کوئی بھی ایوارڈ جیتے ہیں اور میں اس کی کوئی خاص پرواہ بھی نہیں کرتا۔

رندیپ کا کہنا تھا کہ ایوارڈ تو دوسرے لوگوں کا آپ کے متعلق خیال ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ساتھ ایماندار رہیں اور اپنی اصل میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اصل زندگی میں بناوٹ کی کوشش کریں گے تو آپ اسکرین پر بھی بناوٹ تک ہی محدود رہ جائیں گے۔

رندیپ ہودا کو انڈسٹری میں دو دہائیاں بیت چکی ہیں، حالیہ برسوں میں کچھ سپر ہٹ فلمیں کرنے کے باوجود وہ کسی بھی مخصوص گروپ کا حصہ نہیں ہیں۔