گیند چمکانے کیلئے میرے سر پر کیوں رگڑی؟ جیک لیچ کا موقف سامنے آگیا

December 09, 2022

فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹٹیم کے اسپن بولر جیک لیچ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں گیند چمکانے کے لیے اپنے سر کو استعمال کرنے پر ردعمل دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیک لیچ نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ کیا ہورہا ہے، ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھ کر مجھے معلوم ہوا۔

جیک لیچ نے کہا کہ کپتان بین اسٹوکس مجھ سے فیلڈنگ سے متعلق بات کر رہے تھے اور جو روٹمیرے سر پر گیند رگڑرہا تھا جو مجھے معلوم نہیںتھا۔

انہوں نے کہا ٹیم کے لیے جو بھی اچھا ہو میں اس سے خوش ہوں، شاید میں اس بات پر بھی غور کروں کہ ریورس سوئنگ کے لیے بال کتنے لمبے ہونے چاہئیں۔

انگلش بولر نے کہا کہ شاید ہم اس حوالے سے ٹریننگ میں بات کریں۔

واضحرہے کہ راولپنڈی ٹیسٹمیچ کے تیسرے دن 72 ویں اوور کے اختتام پر انگلش بیٹر جو روٹ نے اپنی ہی ٹیم کے اسپن بولر جیک لیچ جو کہ دھوپ سے بچنے کے لیے کیپ پہنے ہوئے تھے ان کی کیپ اتار کر گیند کو ان کے سر پر مختلف جگہوں پر رگڑا تھا تاکہ گیند صاف اور چمک سکے۔