پاکستان کیمپ میں نیا فاسٹ بولر آ گیا

December 10, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف کو سب نے بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھاہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی بولنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بولنگ کراتے ویڈیو شیئر کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریکٹس سیشن میں محمد یوسف فاسٹ بولنگ کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ٹاؤن میں نیا فاسٹ بولر آ گیا۔