سانپوں کے مشوروں سے کیا ملا؟ فیصل واوڈا

December 16, 2022

فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے سانپوں کے مشوروں پر مولا جٹ، منفی اور گالم گلوچ کی سیاست سے کیا ملا؟

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہلی سر پر ہے، اگر پنجاب اسمبلی گرانی ہے تو بار بار تاریخ کیوں دی جارہی ہے اور کے پی کے کی کیوں نہیں؟

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاسی سرپرائز کے لیے تیار رہیں، لگ پتا جائے گا، یہ سیاست ہے، کوئی ایکشن مووی نہیں۔ ریکارڈ کا حصہ بنالیں یہ اسٹریٹجی بھی کلین بولڈ ہوگی۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب چلے گئے ہیں، عمرہ کی ادائیگی کے بعد کچھ دن بیرون ملک رہیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تب تک کچھ سرپرائز جیسا میں نے کہا ہے وہ ہوں چکے ہوں گے اور میں خود بھی مزید سرپرائز لے کر وطن واپس پہنچوں گا-