لاہور میں مرغی اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری

December 21, 2022

فائل فوٹو

لاہور میں مرغی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کی فی کلو قیمت 23 روپے اضافے کے بعد 467 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 100 روپے کلو ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔