استعفوں کی منظوری، عامر ڈوگر کا پرویز اشرف سے رابطہ

December 27, 2022

—فائل فوٹو

استعفوں کی منظوری کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو فون کیا ہے۔

اس موقع پرعامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم چند ارکان وفد کی صورت میں اسپیکر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک سمیت چند ذمے داران ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دورانراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں ملاقاتیں اور رابطے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملاقات خوش آئند ہے لیکن استعفوں کی تصدیق کے لیے ہر رکن کو الگ الگ آنا ہو گا۔