رشبھ پنت کے گھٹنے کی سرجری مکمل

January 07, 2023

فائل فوٹو

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی ممبئی کے اسپتال میں گھٹنے کی سرجری مکمل کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت کی جمعہ کو سرجری ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ دن مزید اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کو ڈاکٹر کی ہدایت کے بعد بھارتی کرکٹبورڈ کی سائنس اینڈ میڈیسن ٹیم ری ہیب کا طریقہ کار بتائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو صحتیابی کے لیے 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔