• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشبھ پنت کے کار حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی


بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے فوری بعد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد بھارتی کرکٹر کی گاڑی کو آگ لگ گئی تھی جس کے بعد شیشے توڑ کر وہ گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

حادثے کے فوری بعد کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابتدائی طور پر بھارتی کرکٹر کو کوئی پہچان نہیں پاتا جب کہ جائے حادثہ سے گزرنے والی دیگر گاڑیاں بھی مدد کو نہیں رکتیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشبھ پنت آگ سے جھلس کر بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو حادثے کے 6 منٹ بعد آگ لگی۔

واضح رہے کہ رشبھ پنت آج علی الصبح کار حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید