بہروز سبزواری کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

January 18, 2023

بہروز سبزواری، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کی ایک شادی کی تقریب میں ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

میڈیم نور جہاں کے نواسے مصطفیٰ سردار کی شادی کی شاندار تقریب میں کئی نامور شوبز شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

مصطفیٰ سردار کی کزن نتاشہ خالد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی شادی کی تقریب کی تصاویر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔

جویریہ سعود نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں بہروز سبزواری، ان کی اہلیہ صفینہ شیخ، سعود اور جویریہ سعود کو شادی کی ایک تقریب میں دیگر ساتھی اداکاروں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک 36 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔