ایک ہفتہ گزرگیا الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان نہ کرسکا

January 23, 2023

ایک ہفتہ گزر گیا الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان نہیں کر سکا۔

الیکشن کمیشن 15 جنوری کو ہوئے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج ابھی تک تیار نہیں کر سکا۔

صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے میڈیا سے رابطوں سے گریز کرنا شروع کردیا۔

ووٹرز ٹرن آؤٹ اور حتمی پارٹی پوزیشنز الیکشن کمیشن کی جانب سے سامنے نہیں آ سکیں۔

15 جنوری کو کراچی کے7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے۔