ڈالر ریٹ کا فرق کب ختم ہوگا؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتادیا

January 23, 2023

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈالر کے ریٹ کا فرق تبھی ختم ہوگا جب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام مکمل ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونے پر توقع ہے، مارکیٹ نارمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج مشکل فیصلے کرنے سے کل بہتری آئے گی، خرچے کم کرنے کی گنجائش نہیں، آمدنی بڑھانی ہوگی۔

گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ گروتھ 2 فیصد سے کم ہوگی، ڈالر کے ریٹ کا فرق تبھی ختم ہوگا، جب آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹس کم ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ارب ڈالر سے کم ہوجائے گا، اوورسیز سے ترسیلات زر میں کمی وہاں مہنگائی کے باعث آئی ہے۔

جمیل احمد نے یہ بھی کہا کہ بینکس کو ہدایت جاری کی ہے کہ پورٹ پر امپورٹس کا بیک لاگ کلیئر کریں۔