اتھیا شیٹی کے بھائی نے بہن کی شادی کی نئی تصویریں شیئر کردیں

January 26, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے اور اداکار آہان شیٹی نے بہن کی شادی کی نئی تصاویر شیئر کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریب سے دو نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آہان شیٹی اپنی بہن اتھیا شیٹی کو شادی کے منڈپ تک پہنچانے کے لئے گھر سے باہر کی جانب لا رہے ہیں۔

دوسری تصویر میں آہان شیٹی، اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

اداکار نے ان تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے نیک خواہشات کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ دونوں سے بہت پیار کرتا ہوں۔


یاد رہے کہ 3 روز قبل اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھتے ہوئے صرف رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم شادی کی استقبالیہ تقریب آئی پی ایل سیزن کے بعد ممبئی میں ہوگی ، جس میں 3 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوں گے جن کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔