انو کپور کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

January 27, 2023

فائل فوٹو

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے کی تکلیف کے باعث دہلی کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انو کپور کو گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت ہوئی تاہم اب اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی صحت یاب بہتر ہو رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر سوشانت واٹل کے ماتحت سینے میں تکلیف کی وجہ سے داخل ہیں۔ انہیں مکمل صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکار نے گزشتہ منگل کو چندر بوس کی 126 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملٹری ٹیٹو اور قبائلی رقص کے میلے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔