قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16مارچ کو ہوں گے: الیکشن کمیشن

January 27, 2023

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

جاری کیے گئے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہو گا، جس کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہو گی، اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل 20 فروری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری ہو گی، انتخابی نشان 23 فروری کو جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں این اے 4 سوات، این اے 17 ہری پور، این اے 18 صوابی، این اے 25، این اے 26 نوشہرہ، این اے 32 کوہاٹ، این اے 38 ڈی آئی خان، این اے 43 خیبر، اسلام آباد کی نشست این اے 52، 53 اور 54، راولپنڈی کی نشست این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67 جہلم، این اے 97 بھکر، این اے 126، این اے 130 لاہور، این اے 155، این اے 156 ملتان، این اے 191 ڈی جی خان، کراچی کی نشست این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 شامل ہیں۔