ولیمہ تقریب سے قبل شان مسعود، نیشے خان کا فوٹو سیشن

January 27, 2023

قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب ڈیفنس کے مقامی ہوٹل میں جاری ہے۔

شان مسعود اور نیشے خان نے ولیمے کی تقریب سے قبل فوٹو سیشن کروایا۔

قومی کرکٹر کی تقریب میں ساتھی اور سابق کھلاڑی شریک ہوں گے۔

ولیمے میں شہر کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

شان مسعود اور نیشے خان کی نکاح کی تقریب رواں ہفتے پشاور میں ہوئی تھی۔