30 جنوری تک ممکنہ بارش اور برفباری کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

January 28, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ مری نے سیاحوں کے لئے 28 سے 30 جنوری تک ممکنہ بارش اور برف باری کے حوالے سے موسمیاتی ایڈوائزری جاری کر دی۔ ملکہ کوہسار مری میں ممکنہ بارش اور برف باری کے پیش نظر سیاحوں کو بارش اور برفباری کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مری آنے سے پہلے سیاح اپنی گاڑیوں کو مکمل طور پر چیک کروا لیں اور فیول ڈلوا کر آئیں۔سیاحوں کو گرم کپڑے پاس رکھنے اور چھوٹی اور پرانی گاڑیوں پر سفر کرنے سے پرہیز کا بھی کہا گیا ہے۔