ثانوی تعلیمی بورڈ، ماڈل پرچوں کی تیاری کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد

January 31, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ریسرچ سیکشن کے تحت چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد بورڈ کے کانفرنس ہال میں کیا گیا ، جس میں محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت نہم و دہم سائنس وجنرل گروپ کے سالانہ امتحانات 2023ء کیلئے مختلف مضامین کے نئے ماڈل پیپرز کی تیاری کیلئے ماہرین اساتذہ نے خصوصی شرکت کی، پرچہ جات میں 20 فیصد کثیر الانتخابی سوالات، 40 فیصد مختصر جواب کے سوالات اور 40 فیصد بیانہ جواب کے سوالات شامل کئے جائیں گے، ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے نظام امتحانات میں مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا ۔