امارات کا مقامی صارفین کےلیے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

January 31, 2023

متحدہ عرب امارات نے فروری کےلیے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول کی قیمتوں میں 0.27 درہم فی لیٹر تک اضافہ کر دیا۔

پیٹرول فی لیٹر نئی قیمت 3.05 درہم مقرر کی گئی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 216.87 روپے ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3.38 درہم مقرر کی گئی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں240.33روپےہے۔